بھٹکل:یکم ستمبر (ایس اؤ نیوز)35سالہ طویل تدریسی خدمات انجام دینے کے بعد دی نیو انگلش اسکول کے صدر مدرس ایم کے نائک کی وظیفہ یابی پر بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے ان کی تہنیت کرتے ہوئے وداع کیاگیا۔
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے ریٹائرڈ ہونے والے صدر مدرس ایم کےنائک کی سادگی، ایمانداری ، شفافیت کی ستائش کی۔ اگینانیشوری ایجوکیشن کالج کے پرنسپال ڈاکٹر نرسمہا مورتی ، مینجر ایم آرنائک، الومنی کی جانب سے لکچرر گنگادھر نائک ، پانڈورنگا نائک، من موہن نائک، فرینڈس جم کے وینکٹیش نائک، شری دھر نائک ،کارگزار صدرمدرس گنپتی شرور ،اساتذہ میں سے ایس ایچ گوڈا اور روی راج چوکی منی نے اپنے خیالات کااظہارکیا۔ اسکولی طلبا نے نظم پی پیش کرتے ہوئے اپنے استاد کو وداع کیا۔
تہنیت قبول کرنےکے بعد بات کرتے ہوئے موظف صدر مدرس ایم کے نائک نے کہاکہ انہیں ایک استاد کی حیثیت سے جو پہچان ملی ہے اس کے لئے ادارے کا شکریہ اداکیا۔ شرتھ گنگی نے استقبال کیا۔ پرمیاگونڈا نے شکریہ اداکیا۔ پانڈورنگا الویگدے نے نظامت کی۔ اس موقع پر ادارے کے ٹرسٹیاں، عہدیداران، ممبران وغیرہ موجود تھے۔